مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کا ہے کہ ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں آسام، منی پور اور آروناچل پردیش میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 80 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں میں بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے ۔ آسام،منی پور اور آروناچل پردیش میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 58 اضلاع جبکہ صرف آسام میں ہی 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے سیلابی پانی میں پھنسے 8 ہزار کے قریب افراد کو بچالیا ہے۔سیلاب کی وجہ سے کئی دیہاتوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہو گیا ہے۔
ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں آسام، منی پور اور آروناچل پردیش میں بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 80 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1873859
آپ کا تبصرہ